تجارت میں اضافہ ریلوے ریونیو اور ملکی معیشت کے لیے مفید ، خطے کو ریلوے کے ذریعے جوڑنا اولین ترجیح ہے:حنیف عباسی
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان اور ایران کے درمیان مال بردار آئی ٹی آئی (اسلام آباد-تہران-استنبول) ٹرین بحال کرنے پر اتفاق ہوگیا ۔یہ اتفاق رائے پاکستان میں ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی سے ملاقات میں طے پایا ۔ ایرانی کمرشل کونسلر کمالی مقدم بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر گفتگو ہوئی، فریقین نے دونوں ممالک کے مابین مصبت تعاون اور حمایت پر اظہارِ تشکر کیا۔فریقین نے ITI ٹرین اس سال دوبارہ بحال کرنے پر اتفاق کیا۔