لاہور(سپورٹس ڈیسک )دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹس میں شمار ہونے والے یوسین بولٹ نے اپنی 40ویں سالگرہ کو یادگار بناتے ہوئے دیرینہ گرل فرینڈ کاسی بینیٹ کو شادی کی پیشکش کر دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 8 مرتبہ اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے یوسین بولٹ نے جمیکا کے شہر کنگسٹن میں اپنی سالگرہ کی تقریب کے دوران اہل خانہ اور دوستوں کی موجودگی میں گھٹنوں کے بل بیٹھ کر کاسی بینیٹ کو پروپوز کیا۔اس موقع کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں جن میں کاسی بینیٹ کو جذباتی ہوتے اور بعد ازاں بولٹ کو گلے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔