آپریشن سندور میں شاندار کارکردگی پر 14، 15 ممالک نے براہموس میزائل مانگے ہیں: راج ناتھ کا دعوی

  لکھنو ئو (آئی  این پی ) بھارتی  وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دعوی کیا ہے کہ آپریشن سندور میں براہموس میزائل نے شاندار کردار ادا کیا جس کے بعد 14، 15 ممالک نے ان میزائلز کی فراہمی کا مطالبہ کیا   ۔ بھارتی میڈیا  کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے  لکھنو ئومیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ براہموس میزائل لکھن میں تیار کیے جائیں گے۔