فرقہ وارانہ کشیدگی میں امریکہ اور دیگر کی مکروہ سیاست ملوث ہے:مولانا فضل الرحمن کی ایرانی سفیر سے گفتگو

 اسلام آباد(آئی این پی  )مولانا فضل الرحمن نے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضاامیری سے ملاقات میں کہا  ہے اسلامی دنیا میں فرقہ وارانہ کشیدگی میں امریکہ اور دیگر کی مکروہ سیاست ملوث ہے۔ پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ میں ملاقات کی۔ ایرانی سفیر نے کہا  فلسطین کی حمایت پر جے یو آئی کی کاوشوں اور پاکستان بھر میں شایان شان غزہ یک جہتی مظاہروں کے انعقاد پر سلام پیش کرتا ہوں۔ ڈاکٹر رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ علمائے کرام بالخصوص آپ جیسے مدبر اور حکیم سیاسی رہنما سے تبادلہ خیال اور صلاح مشورہ کو ضروری سمجھتا ہوں۔