امریکہ ایران جوہری معاہدے کی خبر گمراہ کن ہے : روس

 جوہری معاملے کا حل  صرف سیاسی اور سفارتی ذرائع سے تلاش کیا جانا چاہیے: وزارت خارجہ
ماسکو(آن لائن)روسی وزارت خارجہ نے امریکی ویب سائٹ "اکسیس" کی اس رپورٹ کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ ایک ایسے جوہری معاہدے پر رضامند ہو جائے جس میں یورینیم کی افزودگی مکمل طور پر بند کر دی جائے۔ روس نے اس خبر کو "سیاسی مقاصد پر مبنی اور گمراہ کن مہم" قرار دیا ہے۔روسی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ماسکو کا مؤقف ہمیشہ یہی رہا ہے کہ ایران کے جوہری معاملے کا حل صرف اور صرف سیاسی اور سفارتی ذرائع سے تلاش کیا جانا چاہیے۔