امریکہ اور ایران جوہری معاہدے کیلئے لچک دکھا رہے ہیں:ترکیہ

مذاکرات کا دائرہ ایرانی بیلسٹک میزائل پروگرام تک بڑھایا گیا تو نتیجہ ایک اور جنگ کے سوا کچھ نہیں ہوگا
انقرہ(آئی این پی )ترکیے کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہیکہ امریکا اور ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے لچک دکھا رہے ہیں۔برطانوی اخبار کو دئیے گئے انٹرویو میں ترکیے کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے نے کہا کہ امریکا اور ایران  دونوں کسی سمجھوتے تک پہنچنے کے لیے تیار نظر آتے ہیں اور دونوں ممالک جوہری معاہدے کے حوالے سے لچک دکھا رہے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ مذاکرات کا دائرہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام تک بڑھایا گیا تو اس کا نتیجہ ایک اور جنگ کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔