امریکہ نے جوہری تجربات دوبارہ شروع کیے تو روس بھی کرے گا‘ روسی صدر

ماسکو (آئی این پی) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا یا کسی بھی ملک نے جوہری تجربات دوبارہ شروع کیے تو روس بھی جوابی اقدامات کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔ پیوٹن کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے محکمہ دفاع کو ہدایت دی تھی کہ امریکا فوری طور پر 1992 سے معطل جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کرے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق پیوٹن نے وزارتِ خارجہ، وزارتِ دفاع اور خفیہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ممکنہ جوہری تجربات کی تیاری کے حوالے سے تجاویز تیار کریں