ملزم اقبال عدالت میں پیش ، مزیدثبوت اکٹھے کئے جار ہے ہیں : تفتیشی افسر
لاہور (خصوصی رپورٹ )لاہور کی مقامی عدالت نے کرپشن کیس میں اے ڈی سی آر سیالکوٹ محمد اقبال کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پندرہ اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ بشریٰ انور نے اینٹی کرپشن کی درخواست پر سماعت کی تواے ڈی سی آر کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کیبعد عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس ثبوت اکٹھا کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ابھی تفتیش مکمل نہیں ہوئی ،عدالت مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرے ،جس پر عدالت نے اے ڈی سی آر محمد اقبال کے جسمانی ریمانڈمیں مزید چار روزہ توسیع کردی۔واضح رہے کہ اے ڈی سی آر سیالکوٹ محمد اقبال کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔