آسام(مانیٹرنگ ڈیسک)بیوی سے طلاق کی خوشی میں شوہر نے دودھ سے نہا کر جشن منایا جس کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔اپنی نوعیت کا یہ دلچسپ اور منفرد واقعہ بھارت کی ریاست آسام میں پیش آیا۔ جب مانک علی نامی شخص کو ان کے وکیل نے بتادیا کہ آپ کی طلاق کی درخواست عدالت نے منظور کرلی ہے۔جس پر مانک علی نے اپنے گھر کے باہر آکر خود اپنی طلاق کا اعلان کیا اور دودھ سے نہا کر جشن منایا اور کہا آج سے میں آزاد ہوویڈیو میں مانک علی نے کہا کہ وہ یہ جشن اس لیے منا رہا ہے کیوں کہ میری بیوی دو بار گھر سے بھاگ چکی ہے اور یہ سب میں نے اپنے خاندان کے لیے برداشت کیا تھا۔مانک علی نے مزید کہا کہ لیکن جب پانی سر سے اوپر ہوگیا تو طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا