ارجن بجلانی اور اہلیہ نہا سوامی بجلانی نے ٹی شرٹ تنازع پر معافی مانگ لی

ممبئی (شوبز ڈیسک)معروف بھارتی اداکار ارجن بجلانی اور ان کی اہلیہ نہا سوامی بجلانی نے ٹی شرٹ تنازع پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے معافی مانگ لی۔بیان میں ارجن بجلانی اور نہا سوامی نے کہا کہ نہا سوامی ٹی شرٹ پر درج عبارت کے معنی اور اہمیت سے مکمل طور پر ناواقف تھیں اور اسے پہننے کے پیچھے کسی کی دل آزاری، بے احترامی یا مذہبی جذبات مجروح کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ان کے بیان کے مطابق ٹی شرٹ انہیں بنکاک میں ایک مال کے باہر موجود مداح نے تحفے میں دی تھی اور انہیں اس پر لکھی عبارت کے مفہوم کا علم نہیں تھا۔ارجن بجلانی اور ان کی اہلیہ نے کہا کہ وہ تمام مذاہب، عقائد اور مذہبی شخصیات کا احترام کرتے ہیں اور جان بوجھ کر کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔