چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر

حکومت اور شوگر ملز مالکان میں معاملات طے پا گئے‘صوبائی حکومتیں فیصلے پر عمل کرائیں گی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت اور شوگر انڈسٹری کے درمیان معاملات طے پا گئے، چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو گرام مقرر کردی گئی۔وزارت غذائی تحفظ کے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ شوگر ملوں کے ساتھ بات چیت کے نتیجے میں اب چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو گرام مقرر کردی گئی ہے، تمام صوبائی حکومتیں اس فیصلے کی روشنی میں عوام کو سستی چینی کی دستیابی یقینی بنائیں گی۔