پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے پر دستخط نہیں ہوئے: ترک وزیر خارجہ

پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے پر دستخط نہیں ہوئے: ترک وزیر خارجہ

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے واضح کیا ہے کہ ترکی نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ کسی دفاعی معاہدے پر دستخط نہیں کیے ہیں، حالانکہ تینوں ممالک کے درمیان اس معاملے پر بات چیت ہوئی ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی ایران میں فوجی مداخلت کی بھی مخالفت کرتا ہے۔کچھ روز قبل بلوم برگ نے رپورٹ کیا تھا کہ ترکی نے پاک–سعودی دفاعی اتحاد میں شمولیت میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔بلوم برگ کے مطابق یہ اتحاد مشرق وسطیٰ اور عالمی سطح پر طاقت کے توازن کو بدل سکتا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے گزشتہ سال ستمبر میں دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ دونوں کے خلاف حملہ سمجھا جائے گا، جو نیٹو کے آرٹیکل 5 سے مماثل ہے۔ترکی پہلے ہی نیٹو اتحاد کا رکن ہے، اس لیے اس معاہدے میں شامل ہونے کے بارے میں قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں۔