آصفہ بھٹو زرداری نے منامہ میں بحرین نیشنل اور پرل میوزیم کا دورہ کیا

آصفہ بھٹو زرداری نے منامہ میں بحرین نیشنل اور پرل میوزیم کا دورہ کیا

خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے منامہ میں بحرین نیشنل میوزیم اور پرل میوزیم کا دورہ کیا، جہاں ان کے ہمراہ بحرین کی وزیرِ مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ اربن پلاننگ، آمنہ بنت احمد الرمیحی بھی موجود تھیں۔

میوزیمز میں بحرین کے شاندار ثقافتی ورثہ، تاریخی اور قدیم تہذیبی روایات کو تفصیل سے پیش کیا گیا۔بحرین کی عالمی شہرت یافتہ سمندری زندگی اور موتیوں سے متعلق روایات بھی نمایاں کی گئیں۔آصفہ بھٹو زرداری نے مہمان نوازی کو سراہا اور قومی ورثے کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے پاکستان اور بحرین کے درمیان ثقافتی سفارتکاری، میوزیمز، تعلیمی تبادلوں اور آثار قدیمہ کے تحفظ میں تعاون کے امکانات اجاگر کیے۔خاتون اول نے کہا کہ دونوں ممالک شاندار تہذیبی ورثے کے حامل ہیں، جیسے پاکستان کی وادیٔ سندھ اور بحرین کی قدیم دلمن تہذیب، اور باہمی تعاون عوامی روابط اور باہمی فہم و آگاہی کو فروغ دے گا۔