چارسدہ کے علاقے طارق آباد، تحصیل اتمانزئی میں گھر کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک بیٹا اور بیٹی جاں بحق جبکہ والد شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق یہ حادثہ ابراہیم نامی شخص کے گھر میں پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غیور مشتاق خان کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور فائر وہیکل فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ کی گئیں۔حادثے کے نتیجے میں والد ابراہیم شدید زخمی ہو گئے، جبکہ ان کے دو بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو اہلکاروں نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمی والد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔