پشاور میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے 4 زخمی، علاقے میں ہلچل

پشاور میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے 4 زخمی، علاقے میں ہلچل

پشاور کے علاقے ناساپہ چارسدہ روڈ پر وارث نامی شہری کے گھر میں گیس سلنڈر کے دھماکے نے علاقے میں ہلچل مچا دی۔

 اس افسوسناک واقعہ میں چار افراد زخمی ہو گئے جن میں وارث (38 سال)، مسماۃ ش (30 سال)، یوسف (4 سال)، اور اسد (3 سال) شامل ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں تمام زخمی جھلس گئے اور انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غیور مشتاق خان کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور فوری طور پر انہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا۔

پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے واقعہ کی تفتیش میں مصروف ہیں، اور واقعے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ عوام سے بھی ہدایت کی گئی ہے کہ گیس سلنڈرز کے استعمال میں احتیاط برتیں تاکہ اس قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔