الیکشن کمیشن: اراکین اسمبلی اور سینیٹ کے لیے اثاثہ جات و واجبات کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ آج

الیکشن کمیشن: اراکین اسمبلی اور سینیٹ کے لیے اثاثہ جات و واجبات کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ آج

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکینِ سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ آج، 15 جنوری 2026 مقرر کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق اراکین اپنے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات مجوزہ فارم بی پر الیکشنز ایکٹ کی سیکشن 137 کے تحت آج ہی جمع کرائیں۔کمیشن نے واضح کیا ہے کہ اگر مقررہ تاریخ تک گوشوارے جمع نہ کرائے گئے تو 16 جنوری 2026 سے متعلقہ اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔گوشواروں کی وصولی کے لیے الیکشن کمیشن میں پولیٹیکل فنانس ونگ (کہسار بلاک) کے دفاتر آج رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔