شوہر کی دوسری شادی،پہلی بیوی میرج ہال پہنچ گئی

 اسدکے دوستوں اور عزیز و اقارب نے خاتون پر تشدد ، کمرے میں بند کر دیا
زیور بیچ کر شوہر کو دبئی بھیجا تھا اور شوہر نے واپسی پر نئی شادی رچا لی :بیوی شاکرہ
لاہور(کرائم رپورٹر) حافظ آباد میں شوہر دوسری شادی کرنے میرج ہال پہنچا تو پہلی بیوی بھی پہنچ گئی،باراتیوں نے تشدد کرکے کمرے میں بند کر دیا۔تفسیلات کے مطابق شادی ہال میں جب پہلی بیوی پہنچی تو شوہر کے دوستوں اور عزیز و اقارب نے خاتون پر تشدد کیا، شوہر اور اس کے اہل خانہ نے خاتون کو کمرے میں بند کر دیا۔پولیس اطلاع ملنے پر شادی ہال پہنچ گئی اور وہاں سے خاتون کو رہائی دلوائی، حافظ آباد کی شاکرہ کی شادی اسد الرحمان سے چند سال قبل ہوئی تھی۔خاتون نے الزام لگایا ہے کہ میں نے اپنا زیور بیچ کر شوہر کو دبئی بھیجا تھا اور شوہر نے واپسی پر نئی شادی رچا لی ہے۔شاکرہ کا کہنا ہے کہ میری ایک سالہ بیٹی ہے شوہر نے مجھ سے اجازت تک نہیں لی۔پولیس نے خاتون کو رہا کروا کر کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔