پنجاب میں مفت پبلک ٹرانسپورٹ جاری رکھنے کیلئے آج فیصلے کا امکان

    لاہور(یواین پی)پنجاب میں مفت پبلک ٹرانسپورٹ کے مزید آپریشنل رہنے بارے فیصلہ آج  کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز  اجلاس میں اس حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گی ۔ذرائع کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ نے سہولت میں ایک ماہ کی توسیع کی سفارشات ارسال کر دی ہیں اور اس حوالے سے ورکنگ بھی مکمل کر لی گئی ہے۔تجویز کے مطابق اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس سروس میں ایک ماہ مزید سفری سہولت ہو گی،سپیڈو بس ،الیکٹرک بس میں بھی ایک ماہ مزید فری سفری سہولت دی جائے گی