پاکستانی عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے مسلسل چوتھی مرتبہ ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
حکام کے مطابق 16 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے، جس سے نئے سال کے آغاز پر ملنے والے بڑے ریلیف کے بعد صارفین کو مزید سہولت حاصل ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔
پیٹرول 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے
ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے
مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 82 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے
لائٹ ڈیزل آئل 2 روپے 8 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے
وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا اعلان کرے گا، جو آئندہ 15 روز کے لیے نافذ ہوں گی۔واضح رہے کہ یکم جنوری 2026 کو پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔
حکام کے مطابق قیمتوں میں متوقع کمی کی بنیادی وجوہات میں بین الاقوامی تیل کی قیمتوں میں کمی، کسٹمز ڈیوٹی میں کمی اور کرنسی ریٹ میں تبدیلیاں شامل ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں 11 جنوری کو پیٹرول کی قیمت 2.74 ڈالر فی بیرل کمی کے بعد 66.54 ڈالر فی بیرل تک آ گئی تھی۔