سانپ کے کاٹنے کے بعد متاثرہ شخص کوبرا کو جیکٹ میں ڈال کر ہسپتال لے آیا

نئی دہلی (آئی این پی)بھارت میں  سانپ کے کاٹنے کے بعد متاثرہ شخص سانپ کو اپنی جیکٹ میں ڈال کر اسپتال لے آیا۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی شہر متھرا میں ایک رکشہ ڈرائیور نے یہ انوکھا کام کیا جسے سانپ نے کاٹا اورپھر وہ اکیلا اسپتال نہیں آیا بلکہ سانپ کو بھی جیکٹ میں ڈال کر ساتھ لے آیا۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں متاثرہ شخص اپنے ہاتھ پر سانپ کے کاٹنے کا نشان دکھا رہا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متاثر شخص علاج کیلئے اسپتال آیا لیکن ڈاکٹرز کی جانب سے طبی امداد نہ ملنے پر غصے کا اظہار کررہا ہے۔ویڈیو میں نظر آنے والا سانپ کوئی عام سانپ نہیں بلکہ ناگ (cobra) ہے جس کا شمار  انتہائی زہریلے سانپ میں ہوتا ہے۔