سرگودھا (خصوصی رپورٹ) خدمت سینٹر میں جمعہ کے روز پانچ فٹ لمبا برائون کوبرا سانپ نکل آیا، عملے اور سائلین میں بھگدڑ مچ گئی، لوگ خوفزدہ ہو کر عمارت سے باہر نکل آئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو کی تجربہ کار ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور سانپ کو تلاش کرنے کے بعد قابو کرلیا۔