بیوی نے کئی بار مارنے کی کوشش کی، بروقت حملہ روکنے میں کامیاب ہوتا ہوں
بیوی ذہنی طور پر پریشان کرتی ہے، رات کو میرے سونے کے دوران قتل کر سکتی ہے
نئی دہلی (آئی این پی )بھارت کی ریاست اتر پردیش کے سیتاپور ضلع میں ایک شخص نے انوکھا دعوی کر تے ہوئے کہا کہ بیوی رات کو سانپ بن کر مجھے کاٹنے کے لیے دوڑتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لوڈھسا گائو ں کے رہائشی میراج نے ضلع مجسٹریٹ کے سامنے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ، میری بیوی رات کو سانپ میں تبدیل ہو جاتی ہے اور مجھے کاٹنے کیلئے دوڑتی ہے۔یہ واقعہ سامادھان دیوس(پبلک گریوانس ڈے) کے دوران پیش آیا، جب عام طور پر لوگ بجلی، سڑکوں اور راشن کارڈز سے متعلق مسائل لے کر ضلع مجسٹریٹ کے دفتر آتے ہیں۔ میراج نے الزام لگایا کہ اس کی بیوی نے کئی بار اسے مارنے کی کوشش کی، لیکن ہر بار وہ بروقت جاگ کر حملہ روکنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ میری بیوی مجھے ذہنی طور پر پریشان کرتی ہے اور رات کو میرے سونے کے دوران مجھے قتل بھی کر سکتی ہے