نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی کسٹمز حکام نے تھائی لینڈ سے آنے والے ایک مسافر کے سامان سے زندہ سانپ برآمد کر لئے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر تھائی لینڈ سے 16زندہ سانپ سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا جسے ناکام بناکر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بھارت میں دوران پرواز زندہ سانپوں کو سمگل کرنے کا ایک ماہ کے دوران یہ تیسرا واقعہ ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ضبط کیے گئے زندہ سانپوں میں سے اکثر پالتو جانوروں کی مارکیٹ میں فروخت ہوتے ہیں اور ان میں زیادہ تر غیر زہریلے ہیں یا پھر ان کا زہر اتنا کمزور ہے کہ انسانوں پر اثر انداز نہیں ہو سکتا۔