لاہور(یواین پی) پنجاب حکومت نے ہارس اینڈ کیٹل شو کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا جس کے انعقاد کے لئے 26 مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔شو میں ملکی و غیر ملکی نیزہ سوار شریک ہوں گے،شو میں ثقافتی پروگرام منعقد کئے جائیں گے جبکہ جانوروں کے مختلف مقابلے بھی ہوں گے۔بتایا گیا ہے کہ محکمہ لائیو سٹاک،پی ایچ اے اورمحکمہ لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر محکموں نے ہارس اینڈ کیٹل شو کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔محکمے کے ایک ذمہ دار کے مطابق صوبائی وزیر لائیو اسٹاک عاشق حسین کرمانی خود اس ایونٹ کی تیاریوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔