9فروری کو ہارس اینڈ کیٹل شو کا افتتاح

لاہور(کرائم رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی معیار کا ہارس اینڈ کیٹل شو منعقد کرانے کا اعلان کیا تھا جس کیتحت پنجاب حکومت عالمی معیار کا ہارس اینڈ کیٹل شو منعقد کرنے جارہی ہے۔ ہارس اینڈ کیٹل شوکا انعقاد پنجاب کی شاندار روایات، ثقافت کے فروغ اور کسانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک اور بڑا قدم ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف 9 فروری کو ’’ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 کا افتتاح کریں گی۔’’ہارس اینڈ کیٹل شو2025‘‘ کا عنوان’’اتحاد، ترقی اور ثقافت کی بحالی‘‘ ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر تین روزہ نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو لاہور 10 فروری سے شروع ہوگا جس میں 30 سال بعدپہلی بار 70 بین الاقوامی ٹیمیں بھی شو کا حصہ بنیں گیں۔ پہلی بار 1964 میں نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کا انعقاد ہوا تھا