نہیں کہہ سکتا پیپلز پارٹی مجھ پر حملے میں شامل ہے: کھئیل داس کوہستانی

 حیدر آباد(آ ئی این پی ) وزیر مملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مجھ پر حملے میں شامل ہے کیوں کہ وہ ایک جمہوری جماعت ہے۔کھئیل داس کوہستانی نے میڈیا سے گفتگو میں خود پر ہونے والے حملے کے بارے میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ( ن) میں دراڑ ڈالنے کی سازش ناکام بنائیں گے، جن لوگوں نے مجھ پر حملہ کیا ان کے چہرے سب نے دیکھے ہیں۔وزیر مملکت نے بتایا کہ پولیس کی مدعیت میں کیس درج ہوا ہے اور کچھ گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں، ہم امن پسند لوگ ہیں جو ترقی و خوشحالی اور پاکستان کی بات کرتے ہیں، اشتعال انگیزی سے راستہ نہیں روکا جا سکتا، ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمیں اپنے کام سے نہیں روک سکتیں۔