شہری دکان میں گانا ’’ویکھ وے دن چڑھیا کہ نئیں ‘‘ سن رہا تھا، اہل علاقہ کی شکایت پر پولیس نے پکڑ لیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پتوکی کے علاقے حبیب آباد میں میڈم نور جہاں کا گانا اونچی آواز میں سننے پر شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق شہری دکان میں گانا ’’ویکھ وے دن چڑھیا کہ نئیں ‘‘ اونچی آواز میں سن رہا تھا، اہل علاقہ کی متعدد شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو موقع سے گرفتار کیا۔پولیس تھانہ صدر پتوکی نے شہریوں کے سکون میں خلل ڈالنے اور لائوڈ سپیکر پر پابندی کی وجہ سے مقدمہ درج کیا۔