اونچی آواز میں فحش گانے چلانے والے2 افراد گرفتار

دیپالپور(خصوصی رپورٹ) ایس ایچ او تھانہ راوی دیپالپور طاہر بشیر وٹو نے ٹیم کے ہمراہ دورانِ گشت و سرچ آپریشن کارروائی کرتے ہوئے 2ملزموں احمد علی اور عمران کو اونچی آواز میں فحش گانے چلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمو ں کیخلاف پنجاب ساو?نڈ ایکٹ کے تحت تھانہ راوی میں مقدمہ درج کرکے انہیں حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔