خطے میں کشیدگی‘پاک فضائیہ الرٹ‘ طیاروں کی جنگی مشقیں شروع

لاہور اور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کے مختلف سیکٹرز 14 اور15 جنوری کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے:ائیر پورٹ اتھارٹی کا نوٹم
 کراچی( آن لائن )ائیر پورٹ اتھارٹی نے فضائی حدود کی مختلف اوقات میں بندش کا نوٹم جاری کر دیا ہے۔خطے کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان کی فضائی حدود کی نگرانی کیلئے پاک فضائیہ مکمل الرٹ ہے، لاہور اور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن میں جنگی طیاروں کی مشقوں کا سلسلہ جاری ہے۔ائیر پورٹ اتھارٹی کے نوٹم کے مطابق لاہور اور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کے مختلف سیکٹرز 14 اور15 جنوری کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس موقع پر کمرشل پروازوں کو احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کمرشل ائیر لائنز کے کپتانوں کو متبادل روٹس کے ذریعے طیاروں کو اڑانے کی ہدایت کی گئی ہے۔