وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے سینیٹ اجلاس میں کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی سب میرین کیبل پاکستان پہنچ چکی ہے اور اس سے انٹرنیٹ کے مسائل کے جلد حل ہونے کی توقع ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پی ٹی اے نے ملک میں فریکوئنسی کو دوگنا کیا ہے اور آئی ٹی ایکسپورٹس میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے۔سینیٹ اجلاس میں سینیٹرز نے انٹرنیٹ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر زور دیا کہ سپیکٹرم کی سرمایہ کاری کے بارے میں حکومت کے منصوبوں کو واضح کیا جائے۔ شزہ فاطمہ نے بتایا کہ موبائل براڈبینڈ کے مسائل کے حل کے لیے کام جاری ہے اور حکومت سپیکٹرم کے حوالے سے عالمی تبدیلیوں کا جائزہ لے رہی ہے۔سینیٹر انوشہ رحمان نے نئے سپیکٹرم کی سرمایہ کاری پر سوالات اٹھائے، جبکہ دیگر سینیٹرز نے سیاسی عدم استحکام کے اثرات پر بھی بات کی۔