پنجاب کے تمام سکولوں اور کالجز میں 11سے 1بجے تک تدریسی بائیکاٹ
لاہور(خصوصی رپورٹ) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی تحریک شروع کردی، پنجاب کے تمام سکولوں اور کالجز میں گیارہ سے ایک بجے تک تدریسی بائیکاٹ کیا گیا۔اگیگا کی جانب سے پنشن ،گریجویٹی اور لیو انکیشمنٹ رولز میں تبدیلی کے خلاف احتجاج تحریک دوبارہ سے شروع کردی گئی۔عہدیداروں نے کہا کہ تمام نوٹیفکیشنز کی واپسی تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی،اگلے مرحلے میں تدریسی عمل کامکمل بائیکاٹ بھی ہوسکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سکولوں کی نجکاری بند کی جائے ،رول سترہ اے کو بحال ، پے پروٹیکشن دی جائے اورگریڈ 20 والوں کو بھی ڈی آر اے دیا جائے۔