امریکی ایوان نمائندگان کا ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس کے لیے خواتین سپورٹس میں شرکت پر پابندی کا بل منظور

امریکی ایوان نمائندگان کا ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس کے لیے خواتین سپورٹس میں شرکت پر پابندی کا بل منظور

ویب ڈیسک: امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس کو خواتین سپورٹس میں شرکت سے روکنے کا بل منظور کر لیا۔

 اس بل پر ووٹنگ کے دوران، 218 ارکان نے اس کے حق میں ووٹ دیے، جن میں 2 ڈیموکریٹک ارکان بھی شامل تھے۔خبر ایجنسیوں کے مطابق، اس بل کے حوالے سے اب سینیٹ میں ووٹنگ باقی ہے، لیکن اس کے قانون بننے کا امکان کم دکھائی دیتا ہے۔بل کے تحت، فیڈرل فنڈنگ حاصل کرنے والے اسکولوں یا یونیورسٹیوں کی خواتین کی ٹیموں میں ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس حصہ نہیں لے سکیں گے۔ اس اقدام کا مقصد خواتین ایتھلیٹس کے لیے مواقع کی تحفظ کو یقینی بنانا ہے، تاہم اس پر مختلف طبقوں کی جانب سے مختلف رائے آ رہی ہے۔یہ بل امریکی سیاست میں ایک متنازعہ موضوع بن چکا ہے، اور اس کے مستقبل کے حوالے سے مزید بحث اور ووٹنگ کے مراحل باقی ہیں۔