امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن دور کے حکمنامے کو منسوخ کرتے ہوئے ٹرانس جینڈرز کے امریکی فوج میں ملازمت کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس وقت 9 ہزار سے 14 ہزار ٹرانس جینڈرز امریکی فوج کا حصہ ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے خطاب میں کہا تھا کہ امریکا میں صرف دو جنسیں، مرد اور عورت، تسلیم کی جائیں گی۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ٹرمپ نے اپنے پہلے دورِ صدارت میں بھی ٹرانس جینڈرز کے فوج میں شامل ہونے پر پابندی عائد کی تھی۔