ٹرانس جینڈرز کو خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے سے روک دیا گیا:ٹرمپ

ٹرانس جینڈرز کو خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے سے روک دیا گیا:ٹرمپ

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خواجہ سرا (ٹرانس جینڈرز) کو خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے سے روکنے کے حوالے سے ایک متنازع حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔

اس حکم نامے کے تحت جو افراد تبدیلی جنس کا آپریشن کروانے کے بعد لڑکی بن جاتے ہیں، انہیں خواتین کے کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ، انہیں تعلیمی اداروں اور دیگر مقامات پر خواتین کے مخصوص لاکرز استعمال کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اس حکم نامے پر عمل نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کے وفاقی حکومت کی جانب سے دی جانے والی فنڈز کو روکنے کی بھی دھمکی دی گئی ہے۔ صدر ٹرمپ نے اس اقدام کے پیچھے اپنے موقف کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کے میدان میں مردوں کو خواتین کے حقوق سے محروم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس حکم نامے پر امریکا میں مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں؛ کچھ افراد اس کی حمایت کر رہے ہیں، جبکہ بہت سے لوگ اس پر شدید تنقید بھی کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کی اس پالیسی کا مقصد اپنی انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدوں کی تکمیل کرنا ہے، جن میں ٹرانس جینڈرز اور تارکین وطن سے متعلق قانون سازی شامل تھی۔