افریقی ملک تنزانیہ میں ماربرگ وائرس کی وبا، 8 افراد ہلاک

افریقی ملک تنزانیہ میں ماربرگ وائرس کی وبا، 8 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: افریقی ملک تنزانیہ میں مشتبہ ماربرگ وائرس کے باعث 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اس وبا کے پھیلاؤ سے اپنے ممبر ممالک کو آگاہ کر دیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے چیف ٹیڈروس ایڈہانوم کے مطابق، تنزانیہ میں ماربرگ وائرس کے 9 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 8 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے آئندہ دنوں میں مزید کیسز سامنے آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور متاثرہ کمیونیٹیز کو مدد فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔یہ وائرس ہیمرج بخار کا سبب بنتا ہے، جو زیادہ تر پھل کھانے والے چمگادڑوں سے پھیلتا ہے۔ ایک ماہ قبل روانڈا میں بھی ماربرگ وائرس کی وبا نے 15 افراد کی جان لے لی تھی۔ڈبلیو ایچ او نے ماربرگ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات پر زور دیا ہے اور متاثرہ علاقوں میں سٹاف کو فوری مدد فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ اس وائرس کی مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

ماربرگ وائرس کی علامات میں بخار، جسم میں درد، خون بہنا، قے، اور اسہال شامل ہیں، اور یہ وائرس بہت تیزی سے انسانی جسم کو متاثر کرتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے اس خطرناک وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پروٹوکولز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔مقامی حکام نے وائرس کے مزید پھیلاؤ سے بچنے کے لیے عوامی آگاہی اور صحت کے نظام کی مضبوطی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔