اسلام آباد(آن لائن)پی ٹی آئی رہنما رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین کی تصاویر ساتھ لانے پر میڈیا بلیک آوٹ کر دیتا ہے،کرم سے ایم این اے نے فلور مانگا تو نہیں دیا گیا،عمر ایوب کو بھی بات کرنے نہیں دی گئی،پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے فلور پر احتجاج جاری رہے گا۔ یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ ہمیں پوائنٹ آف آرڈر پر بھی بات کرنے نہیں دیا جا رہاہوتا۔انہوں نے کہا کہ فارم 47 کے وزیراعظم مراعات لے رہے ہیں مگر الیکشن نہیں جیتا،جس نے 9 مئی کے بعد پریس کانفرنس کی انہیں وزیر و مشیر بنایا گیا،جس نے پریس کانفرنس نہیں کی انہیں سزائیں دی گئیں۔