ملک میں آٹھ فروری کو احتجاج پر امن طریقے سے ہونے دیں آئیں پاکستان کو جمہوری ملک بنائیں
دہشت گردی کی روک تھام کیلئے بااثر افراد سے مذاکرات کئے جائیں:سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال
اسلام آباد(آن لائن) ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہاہے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے پر وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ فوری استعفیٰ دیں،انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کی روک تھام کیلئے بااثر افراد سے مذاکرات کئے جائیں۔سوموار کو سینیٹ اجلاس کے دوران قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس نے بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات پر بحث کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کے واقعات پر وزیر اعلی بلوچستان اور وفاقی وزیر داخلہ کو استعفی دینا چاہیے انہوں نے کہاکہ با اثر لوگوں سے مذاکرات کرنے پڑیں گے گولی سے مسائل حل نہیں ہونگے انہوں نے کہاکہ حالات بہت خطرناک ہیں جو لوگ آئین کو مانتے ہیں ان سے بات کرنی چاھیے انہوں نے کہا آٹھ فروری کو احتجاج پر امن طریقے سے ہونے دیں آئیں ملک کو جمہوری ملک بنائیں