2024:چین میں بغیر ویزے 20.115 ملین غیر ملکی دورے ریکارڈ

    بیجنگ(یواین پی) چائنا نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن نے 2024 میں امیگریشن مینجمنٹ کے اہم اعداد و شمار جاری کیے،جس کے مطابق 2024 میں چین میں بغیر ویزے کے 20.115 ملین غیر ملکی ٹرپس دیکھے گئے۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق سال 2024 میں چین بھر میں امیگریشن مینجمنٹ ایجنسیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 610 ملین اندرون اور بیرون ملک ٹرپس دیکھے گئے جو 43.9 فیصد کا  اضافہ ہے۔ ان میں 291 ملین مین لینڈ کے رہائشی، 254 ملین ہانگ کانگ، مکائو اور تائیوان کے رہائشی اور 64.882 ملین غیر ملکی تھے، جو بالترتیب 41.3 فیصد، 38.8 فیصد اور 82.9 فیصد کا اضافہ ہے۔