لندن(آئی این پی )عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پیر کو کمی ریکارڈ کی گئی ۔برطانوی خبر رساںادارے کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت ایک ڈالر 60 سینٹ کمی کے بعد 101 ڈالر 67 سینٹ فی بیرل ہوگئی، برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت ایک ڈالر 56 سینٹ کمی سے 115 ڈالر 16 سینٹ فی بیرل پر آگئی۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں حوثی حملوں کے باعث توانائی کی رسد متاثر ہونے کے خدشات نے گزشتہ ہفتے تیل کی قیمتوں میں اضافے کو ہوا دی تھی۔