اسلام آباد(آئی این پی )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی۔ سماعت کے دوران علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے ان کی مسلسل غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور پولیس کو حکم دیا کہ انہیں گرفتار کر کے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔