اسسٹنٹ ڈائریکٹر واجد حسین 3 رکنی تحقیقاتی ٹیم کی نگرانی کریں گے‘ٹیم بانی سے بھی ملے گی
اسلام آباد(یواین پی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے توشہ خانہ 2 کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی تشکیل دیدی ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر واجد حسین 3 رکنی تحقیقات ٹیم کی نگرانی کریں گے جبکہ جے آئی ٹی میں دو افسران سب انسپکٹر کاشف ریاض اور شمس خان اینٹی کرپشن سرکل سے شامل کئے گئے ہیں۔تحقیقاتی ٹیم عدالت کی معاونت اور قانونی کارروائی آگے بڑھائے گی۔ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم بانی پی ٹی آئی عمران خان سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے تحقیقات کرے گی