اووو اووو والا احتجاج پسند نہیں، ایسے گیدڑ کرتے ہیں: مروت

 مجھے میری پارٹی کہے گی  اووو اووو کا نعرہ لگا تو ان کے لئے لگا دوں گا:میڈیا سے بات چیت
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے  مجھے اووو اووو والا احتجاج پسند نہیں ہے، ایسے تو گیدڑ کرتے ہیں۔انہوںنے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا  مجھے میری پارٹی کہے گی کہ اووو اووو کا نعرہ لگا تو ان کے لیے لگا دوں گا۔شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کا مسئلہ حکومت کو حل کرنا چاہیے۔