ٹرمپ ہماری ایسے عزت کرتے ہیں جیسے ماموں کا بیٹا ہے:وزیر کھیل پنجاب

 ٹورنٹو سے زیادہ لاہور، راولپنڈی کی گلیاں محفوظ ہوگئی ہیں:فیصل ایوب کھوکھر کا تقریب سے خطاب 
 راولپنڈی (آئی این پی ) وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہماری ایسے عزت کرتے ہیں جیسے ماموں کا بیٹا ہے۔راولپنڈی میں تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ترجیحات کا تعین کر چکے ہیں، ماضی کی حکومت کے پروجیکٹس کو روکا جاتا تھا، نواز شریف اور شہباز شریف کے پروجیکٹس کو روکا گیا، مسلم لیگ  ن کی حکومت نے کسی سے بدلے نہیں لیے، لیاقت باغ اسپورٹس کمپلکس منصوبہ اپوزیشن نے شروع کیا لیکن مکمل ہم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہونا چاہیے، بیرون ممالک اب سب پاکستانیوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ٹورنٹو سے زیادہ لاہور، راولپنڈی کی گلیاں محفوظ ہوگئی ہیں