گورنر پنجاب سلیم حیدر نے ملک کی معاشی صورتِ حال میں بہتری کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ سال، گزشتہ چند سالوں کے مقابلے میں بہتر رہا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قدر مستحکم ہوئی ہے اور شرحِ سود میں کمی آئی ہے، جو معیشت کے لیے مثبت اشارے ہیں۔ تاہم، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ کو متحرک کردار ادا کرنا ہوگا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ رمضان المبارک میں کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دیا جانا چاہیے، اور مہنگائی میں کمی کے لیے تاجروں کو بھی اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ خراب معاشی صورتِ حال سے نکلنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔