1500 پولیس ملازمین کوترقی دینے کی تیاریاں

 پولیس افسروں و اہلکاروں سے ترقی کیلئے امتحان مارچ میں لیاجائے گا
امتحان کا سلیبس فراہم ،معیار پر پورا اتر نیوالوں کو ترقی دی جائے گی
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس میں پی کیڈرز کے ذریعے 1500 سے زائد ہیڈکانسٹیبلز، اے ایس آئیز ، سب انسپکٹرزاورانسپکٹرز کو ترقی دینے کی تیاریاں، مقابلے کا امتحان پاس کرنیوالے سنیارٹی سے ہٹ کر اگلے رینک میں ترقی حاصل کر سکیں گے۔پولیس حکام کے مطابق اے ایس آئیز کی 1010، سب انسپکٹرز کی 438 اور انسپکٹرز کی 86 سیٹوں پر ترقیوں کی امید ہے۔ آئی جی آفس نیتفصیلات متعلقہ انتظامیہ کو فراہم کر دیں۔ اسٹیبلشمنٹ برانچ نے بھی ترقیوں کیلئے امتحان کا سلیبس بھی فراہم کردیاہے۔پولیس حکام نے بتایا لاہور سمیت پنجاب بھرکے مختلف اضلاع میں پولیس افسروں و اہلکاروں سے یہ امتحان مارچ میں لیاجائے گا۔ معیار پر پورا اترنے والے ملازمین کو ترقی دی جائیگی۔