ایکسائز :22ڈپٹی ڈائریکٹرز کوترقی کے بعد کوئی کام نہیں

لاہور(خصوصی رپورٹ) جاب ڈسکرپشن نہ ہونے سے افسران کی موجیں لگ گئیں۔محکمہ ایکسائز کے 22 افسران کی موجیں لگی ہوئی ہیں۔پرومووشن کے بعد سے افسران نے کوئی کام نہ کیا۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر کی پوسٹ کی ورکنگ کے واضح نہیں ہے۔دو ماہ قبل محکمہ کی جانب سے 22 افسروں کو اسسٹنٹ سے ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔دوسری طرف محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں افرادی قوت کا سامنا ہے۔محکمہ کی جانب سے جے ڈیز واضح نہ ہونے کی وجہ سے افسران بغیر کوئی کام کیے دفتر سے چلے جاتے ہیں۔