پرنس کریم آغا خان کی تدفین اسوان میں، 8 فروری کو لزبن میں دعائیہ تقریب

پرنس کریم آغا خان کی تدفین اسوان میں، 8 فروری کو لزبن میں دعائیہ تقریب

اسماعیلی برادری کے 49 ویں امام مولانا شاہ کریم الحسینی (پرنس کریم آغا خان) کے لیے دعائیہ تقریب 8 فروری کو پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں منعقد ہوگی، جس میں صرف مدعو مہمان شریک ہوں گے۔

تدفین اور جانشینی:
پرنس کریم آغا خان کو مصر کے شہر اسوان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔اسماعیلی کمیونٹی کے 50 ویں امام پرنس رحیم آغا خان ہوں گے، جن کے تقرر کا اعلان لزبن میں امام کی فیملی اور جماعت کے سینئر ممبران کے سامنے کیا گیا۔
پاکستان میں یومِ سوگ:
حکومتِ پاکستان نے 8 فروری کو پرنس کریم آغا خان کی وفات پر یومِ سوگ کا اعلان کیا ہے۔