احمد علی اکبر کی مہندی کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

احمد علی اکبر کی مہندی کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں شادیوں کا سیزن جاری ہے، اور معروف اداکار احمد علی اکبر کی شادی کی تقریبات بھی زور و شور سے منائی جا رہی ہیں۔

حال ہی میں ان کی قوالی نائٹ اور مہندی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔قوالی نائٹ کی تقریب میں احمد علی اکبر کے قریبی دوستوں اور ساتھی فنکاروں نے شرکت کی۔ اداکار عثمان مختار نے اس موقع پر تصاویر اور ویڈیوز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں، جن میں تقریب کی جھلکیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔مہندی کی تقریب میں بھی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں اداکار عثمان خالد بٹ، گلوکار و اداکار عزیر جسوال، اور اداکارہ اشنا شاہ سمیت دیگر نمایاں ہیں۔ تقریب میں دولہا اور دلہن کی جوڑی خوشی سے بھرپور نظر آئی، اور مہمانوں نے بھی خوب ہلہ گلہ کیا۔

واضح رہے کہ احمد علی اکبر جلد ہی ڈیجیٹل کری ایٹر ماہم بتول کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔ شادی کی تقریبات نجی طور پر منعقد کی جا رہی ہیں، تاہم ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔شوبز انڈسٹری میں اس سے قبل ماورا حسین اور امیر گیلانی، کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادیوں کی تقریبات بھی خبروں کی زینت بن چکی ہیں۔ احمد علی اکبر کی شادی کی تقریبات میں شرکت کرنے والے فنکاروں اور مداحوں نے نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔