امریکا نے عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان پر پابندی عائد کردی

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی محکمہ خزانہ نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان پر پابندیاں عائد کردیں۔ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان پر اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے فیصلے کی وجہ سے ان پر پابندی عائد کردی ہے۔امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے عائد ان پابندیوں کے تحت کریم خان کے امریکا میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں اور ان کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔