لیسکو کی جانب سے خراب میٹرز کو تبدیل کرنے کا آغاز

 17فروری تک تمام ڈیفیکٹو کوڈ والے سنگل فیز میٹرز کو تبدیل کیا جائے گا
 لاہور(آئی  این پی ) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے اپنے صارفین کیلئے خراب میٹرز کو تبدیل کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ 17فروری تک تمام ڈیفیکٹو کوڈ والے سنگل فیز میٹرز کو تبدیل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ لیسکو میں تقریبا ً1لاکھ 58ہزار سنگل فیز میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگایا گیا تھا۔ میٹرز کی کمی کی وجہ سے آٹھ ماہ تک ان میٹرز پر ڈیفیکٹو کوڈ لگایا گیا، جس کے باعث صارفین کو اوسط بلز بھجوائے جاتے رہے، جس سے ان کے بلز میں غیر ضروری اضافہ ہو گیا۔لیسکو کے مطابق اب میٹرز کی تبدیلی کے عمل کے آغاز سے صارفین کو زیادہ درست بلز ملیں گے، اور اوسط بلز کی مشکلات کا خاتمہ ہو گا،اس اقدام سے صارفین کو بھاری بھرکم بلز کی وجہ سے جو مشکلات درپیش تھیں، ان میں کمی واقع ہو گی۔